i پاکستان

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی ہدایتتازترین

May 07, 2024

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی ہدایت جاری کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا جس میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔ محکمہ صحت نے مراسلے میں ہدایت کی کہ 65 سال اور اس سیزیادہ عمرکیشہریوں کی فری اسکریننگ کی جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو الٹرا سانڈ، لیباریٹری ٹیسٹ، سی ٹی سکین،ایم آر آئی اور دیگرسہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی