i پاکستان

محکمہ خوراک پنجاب کی گندم نہ خریدنے اور پرائیوٹ سیکٹر کو کسانوں سے گندم لینے کی تجویزتازترین

May 11, 2024

محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔ گندم کی خریداری سے متعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس میں تجویز ہیکہ حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے۔ نئی پالیسی کیتحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائیگا اور پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سیبراہ راست گندم خریدے گا، نئی پالیسی کیبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے۔ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ 400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہا ہے، ا س لیے نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ حکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت کا تعین کریگی۔ نئی پالیسی میں تجویز دی گئی ہے کہ چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی