i پاکستان

مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرارتازترین

May 09, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور 16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکور موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی