i پاکستان

مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے پر پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارجتازترین

February 27, 2023

ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے سے متعلق پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ دوران سماعت درخواست گزار مہک علی اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ عدالت نیں پیش ہوئیں، جہاں مقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے وکیلِ درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟۔ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟۔ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخوست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی