پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں پر طالبان حملے کر رہے ہیں۔ملک کے اندر سیاسی اور معاشی استحکام بہت ضروری ہے،وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں،اس ملک کا دفاع صرف افواج پاکستان کے پاس ہی ممکن ہے،اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر برسر اقتدار ایا تھا،اپ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پختوں کو مفاہمت کا راستہ کر رہا ہوگا،ایک سوال میں کہ جواب میں انہوں نے کہا اب عمران خان کی گارنٹی اٹھانے والے بھی بھاگے ہیں،کیونکہ کبھی وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور کبھی وہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید سے رکنا دیتا ہے،عمران خان کی اب کوئی گارنٹی اٹھانے والا بھی نہیں ہے،اس کے گارنٹی دینے والے بھاگ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان واقع مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پیپلز پارٹی اس کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی