i پاکستان

مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس،عمران خان کی بہنوں کی متفرق درخواست دائرتازترین

August 16, 2024

سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں نے مونال ریسٹورنٹ اور مارگلہ ہلز کیس میں 190 ملین پاونڈز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے ریمارکس پر چیف جسٹس پاکستان کو متفرق درخواست جمع کروادی۔ متفرق درخواست علیمہ خان اور عظمی خان نے جمع کرائی، انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ 190 ملین پانڈز سے متعلق ریمارکس واپس لیے جائیں اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی عمران خان سے متعلق کوئی بھی کیس نہ سنیں۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مس کنڈکٹ پر جوڈیشل کونسل جانے کا حق رکھتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے 190 ملین پانڈز سے متعلق ریمارکس کیس پر اثر انداز ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز کیس کا 190 ملین پانڈز کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے ریمارکس کا کیس پر اثر پڑ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی