i پاکستان

مارچ کے مہینے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

May 16, 2024

مارچ کے مہینے میں میں 2.04 فیصد اضافے کے ساتھ ملک کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم )کی پیداوار میں مسلسل چوتھے ماہ کے لیے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بڑی صعنتوں کا کوانٹم انڈیکس رواں برس مارچ میں 115.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی ماہ 113.21 فیصد پر تھا، تاہم فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں انڈیکس 9.35 فیصد گرگیا ۔اگست کے بعد سے ایل ایس ایم انڈیکس زیادہ تر مثبت رہا ہے، جب انڈیکس میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس سے قبل مسلسل 13 ماہ بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے بعد درآمدی پابندیوں کا خاتمہ، لیٹرز آف کریڈٹ کی کلیئرنس اور ڈالر کی لیکویڈیٹی کو بہتری کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رواں مال سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ایل ایس ایم انڈیکس سالانہ بنیادوں پر 0.10 فیصد تنزلی کے بعد 117.88 پوائنٹس پر آگیا، پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے مسلسل 20 ویں ماہ کے لیے انڈیکس مجموعی طور کم ہو گیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 22 میں سے 12 شعبوں کی نمو منفی رہی، ان شعبہ جات میں کیمیکلز، مشروبات، ٹوبیکو، ٹیکسٹائل، پیپر اینڈ بورڈ، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، لوہے اور اسٹیل کی اشیا، فیبریکٹیڈ میٹلز، کمپیوٹر، الیکٹرونکس اور آپٹیکل مصنوعات شامل ہیں۔ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے مارچ میں یارن 3.54 فیصداور کپڑے میں ( 0.62 فیصد کی مثبت نمو دیکھی گئی، تاہم پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں گارمنٹس کے شعبے میں 18.18 فیصد کی زبردست نمو ریکارڈ کی گئی۔فوڈ گروپ میں، گندم اور چاول کی پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں 0.65 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، اس ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار میں 4.53 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی پیداوار میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔کھاد کی پیداوار میں 25.35 فیصد جبکہ ربڑ کی اشیا کی پیداوار میں 9.66 فیصد اضافہ ہوا، ادویات کی پیداوار میں 0.50 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جبکہ مشین سازی کی پیدوار 1367 فیصد بڑھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی