i پاکستان

ہمارے کارکن مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں، بیرسٹر سیفتازترین

November 15, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن تو ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں، پوری کوشش کریں گے کہ کارکنوں کیلیے تمام انتظامات کریں۔ ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے ورکرز ٹرینڈ ہیں ان کو علم ہے کہ ہر طرح کے حالات ہوسکتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج سے نتائج حاصل کیے ہیں، لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے ہمارے ساتھ احتجاج کے لیے نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر مضبوط ڈینٹ ڈالیں گے تاکہ مجبور ہوں اور عوام کا مطالبہ تسلیم کریں۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ابھی تو ہمارا ہدف ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی