مانسہرہ میں ایک شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے اوگی میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کردی جس سے اس کی دونوں بیویاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بیٹے اور دونوں بیویوں کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی