مالاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال۔ منگل کو مالاکنڈ ڈویژن کیاضلاع، سوات، باجوڑ، بونیر، اپر اور لوئرچترال، شانگلہ، اپر اور لوئردیر میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی گئی جب کہ اس دوران تمام اضلاع میں تجارتی مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے ۔ تاجر برادری نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کے مطابق انہیں یکم جولائی سے کسٹم ایکٹ اور انکم ٹیکس کے نفاذ کا بولا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی