i پاکستان

ماڈل ٹائون کے بعد سانحہ ڈی چوک حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا،بیرسٹر سیفتازترین

November 27, 2024

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹائون کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا،ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے جس پر پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ظلم کر کے ہار گئی اور پی ٹی آئی ظلم برداشت کر کے جیت گئی، ماڈل ٹان کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، ایسا ظلم کیا گیا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو قلم بھی کانپ جائے گا۔، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے، جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سال کے عمر کے نوجوانوں کے سروں میں گولیاں اتاریں۔مشیر کے پی کا کہنا تھا کہ ظلم اور بربریت کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، عطا تارڑ نے قتل گاہ میں پریس کانفرنس کرکے اپنے آپ کو وقت کا ابن زیاد ثابت کیا، ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت ماتم کے بجائے جشن منا رہی ہے، پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔دریں اثناء خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات کو)بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی