i پاکستان

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیاتازترین

April 18, 2024

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کا کنواں ماڑی غازج فارمیشن فیلڈ میں دریافت ہوا ہے، ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔ کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، 1483میٹرگہری کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی