i پاکستان

معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کی مذمتتازترین

August 22, 2024

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں دو کمسن بچوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں سپیکرنے کہا کہ معصوم بچوں پر حملے کا سن کر دلی دکھ ہوا، معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔ سردار ایاز صادق نے بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دونوں کمسن بچوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی