i پاکستان

معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گاتازترین

April 23, 2024

معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا۔ڈاکٹر اسرار احمد 26 اپریل 1932ء کو موجودہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ لاہور منتقل ہو گئے اور گورنمنٹ کالج سے ایف ایس سی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954 میں انہوں سے کنگ ایڈورڈ کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد 1965ء میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی سند بھی حاصل کی۔انہوں نے 1971 تک میڈیکل پریکٹس کی۔انہوں نے 1975 میں تنظیم اسلامی کی بنیاد رکھی جس کے وہ بانی قائد مقرر ہوئے۔ وہ 1981 میں مجلس شوریٰ کے بھی رکن رہے،حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ ڈاکٹر اسرار احمد کی متعدد کتب بھی چھپ چکی ہیں۔ ڈاکٹر اسرار احمد کافی عرصہ دل کے عارضے اور کمر کی تکلیف میں مبتلا رہنے کے بعد 14 اپریل 2010ء کو 78 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آپ کو گارڈن ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے پسماندگان میں ان کی بیوہ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی