i پاکستان

معاہدہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدیگا،مصدق ملکتازترین

March 13, 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدیگا،کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیا سستی ہوتی ہیں، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا، سستا قرض اسکیم میں 600سوارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیے گیس نہیں ہے،مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزر سیکٹرکو دیتا ہے، گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف کر دیے ہیں،گیس کا جتنا بل غریب دیگا اس سے چارگنا بل امیر دیگا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی