i پاکستان

ہم سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹناہوگا،نوید قمرتازترین

September 16, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ اسد قیصر کی بہت عزت کرتا ہوں، انہوں نے ایسا تاثر دیا کہ ایک پارٹی کی جیت ہوئی ہے اور ایک کی شکست ، اگر جیت ہوئی ہے تو پوری پارلیمنٹ کی ہوئی ہے اور اگر شکست بھی پارلیمان کی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اچھی چیز بھی غلط طریقے سے کرنے جائیں تو اس کے نقصانات ہوتے ہیں، میں خود اٹھارویں ترمیم سمیت دیگر اہم معاملات کا حصہ رہا ہوں اور یہ بھی وہ کام ہے جو سب کی مشاورت سے ہی ہوسکے گا، اس کے بغیر نہیں ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ ابھی اس اسٹیج پر ہے جس میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، بطور سیاسی جماعت پیپلزپارٹی نے بہت سے تجاویز کو مختصر کرکے 3 یا 4 پر کہا کہ ہم اس سے زیادہ نہیں کرسکتے، ہمارا کام ہے اس ادارے کو مضبوط کرنا کیوں کہ یہ کمزور ہوگا تو ہم سب ہوں گے۔ نوید قمر نے کہا کہ اگر تصور ٹھیک ہوگا تو ذاتی شخصیات کی بات نہ کریں کہ یہ جج آئے گا تو ہمارے فائدہ کا ہوگا یا یہ جج ہمیں نقصان دے گا، تمام ججز قابل احترام ہیں، اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے لیے بھی ہمارے دل اتنی ہی عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ابھی چلیگا، بیٹھ کر تو دیکھیں کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں، بلاول بھٹو نے بھی مولانا فضل الرحمن سے بھی یہی بات کی تھی آپ دیکھ لیں کون سے بات سمجھ آتی ہے اور کون سی نہیں، مانتا ہوں سب کی اپنی سیاست ہوتی ہے اور بعض مواقع پر ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے لیکن ہم اس پر پوزیشن لیتے ہیں کیوں کہ وہ اس وقت ہمارے حق میں ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی