وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نیکہا ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کرجدوجہد کی ہے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کاحق دیتاہے، ہم یہ حق ہرصورت استعمال کریں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب میں کہا ملک دشمن سیاسی جماعتوں نے اقتدارکی خاطرہمیشہ اداروں اورجمہوریت کونقصان پہنچایا،سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے، فوکس نہ ہٹائیں،نوجوان ملک دشمن بیانیے اورمنفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔سہیل آفریدی نے مزیدکہاغلط سیاسی کلچر اور انتشارکی سیاست انہی کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی، حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرجاری رہے گی،بانی کی اگلی کال تک ہرسطح پر مکمل تیاری ہمارا ہدف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی