i پاکستان

ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے،احمد اویستازترین

September 18, 2024

رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ ہم کل نہ رہیں لیکن ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہ ہو رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت بل لے آئی، تمام سیاسی بڑے کیس لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے،چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھلے گئے، حکومتی اراکین آئینی ترمیم قوم کیلئے لا رہے ہیں مگر قوم کو بتا نہیں رہے ہیں ۔ رہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے، سانپ اس لیے حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہتی ہے عوام کی مشکلات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں، مگر عوام کو معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی