i پاکستان

ہم چاہتے ہیں کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے، بیرسٹر گوہرتازترین

April 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں آپ کی توجہ لینے کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے، ہم صرف دو چیزوں پر توجہ دلانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے، ہم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ صدر کی تقریر کے بعد ایوان کیسے چلانا چاہیے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری بطور صدر یونیٹی آف ریپبلک کی نمائندگی نہیں کر رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کی صدارت سے استعفی نہیں دیا، زرداری آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم ان کے خطاب پر بات کرنا چاہ رہے ہیں، یہ آرٹیکل 56 کے مطابق ہے۔اسپیکر نے جواب دیا کہ جب صدر کی تقریر آئے گی تو ایجنڈا میں ہم اسے شامل کر لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی