i پاکستان

لکی مروت،دیرنیہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمیتازترین

January 13, 2026

لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود کٹہ خیل میں فائرنگ کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے،جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی