لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی