لکی مروت میں پولیس اہل کار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاش دریائے کرم کے کنارے سے ملی، جس کی شناخت پولیس اہل کار کے طور پر ہوئی ہے۔ مقتول اہل کار کے لواحقین نے مردہ خانے میں لاش کی شناخت کی۔ دوسری جانب پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 خواجہ سرا زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق زخمی کامران ولد شمشیر عرف جیا سکنہ مردان عمر 20 سال اور مہک کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی