i پاکستان

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہالہ مظفر آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندتازترین

July 29, 2024

مسلسل بارشوں سے کوہالہ مظفر آباد روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ تواتر سے جاری ہے۔ اہم شاہراہ ٹریفک کے لئے فی الحال بند ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق گذشتہ شب بارش کے بعد مٹی آنے سے سڑک دوبارہ بند ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق کوہالہ مظفر آباد روڈ پر ٹریفک بحالی میں مزید وقت لگے گا،عوام اس شاہراہ پر سفر سے فی الحال گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی