i پاکستان

لگتا ہے بشری بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے، بہن مریم ریاضتازترین

November 27, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشری بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات کا اظہار کیا ۔اپنے ایک بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشری بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کے پی پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشری بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے۔ اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ بشری بی بی کے پی میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔ مریم نواز وٹو نے کہا کہ بشری بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔اس سے پہلے اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں ،وہ یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی