i پاکستان

لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التوا، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمعتازترین

April 05, 2024

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے، مارچ میں 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا، 18 افراد گھروں کو واپس پہنچے جبکہ چھ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے، مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے اور کمیشن یکم اپریل تک 7868 مقدمات نمٹا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی