i پاکستان

لاہور،زیر تعمیرگھر کی دیوارگرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمیتازترین

March 27, 2023

ڈیفنس میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی فیز 8 میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنیسے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی