i پاکستان

لاہور،تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئےتازترین

October 31, 2024

لاہور کے علاقے کیولری گرائونڈ میں چند روز پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گرائونڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھیاور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔پولیس کہنا ہیکہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی