i پاکستان

لاہور،تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی،انڈے مہنگےتازترین

October 30, 2024

لاہور میں تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہو گئی، انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا۔گزشتہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت 36 روپے فی کلو سستا ہوا، مرغی کا گوشت بدھ کو مزید 14 روپے سستا ہو گیا ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 519 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ تین دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی ہے،آج فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 358 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 344 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی