نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیم بہوشی کی حالت میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی فیضا فاطمہ فیصل آباد سے لاہور اپنی پھوپھو کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ ہمسائی خاتون نے دیکھ کر شور مچایا تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس پر خاتون نے 15 پر کال کی اور نشتر کالونی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ بچی کو نیم بہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا، بچیوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی