i پاکستان

لاہور،مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا،انڈوں کی قیمت مستحکمتازترین

November 20, 2024

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ، انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ۔مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی کلو گوشت کے نرخ 490 روپے ہو گئے ، گزشتہ روز فی کلو نرخ 482 روپے تھے۔زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے کا ہو گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو، پرچون ریٹ 333 روپے کلو، برائلر مرغی کا گوشت 482 روپے کلو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی