لاہور میںمرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے ہوگئے۔مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے فی کلو ہو گیا ۔گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 334 روپے، پرچون ریٹ 348 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 323 روپے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی