i پاکستان

لاہور،معلم نے سبق نہ یاد کرنے پر 9سالہ طالب علم کا سر پھاڑ دیا، ملزم گرفتارتازترین

October 01, 2022

کوٹ لکھپت میں مدرسے کے معلم نے 9سالہ طالب علم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق 9سالہ عثمان گھر کے قریب چھوٹی پھاٹکی مدینہ مسجد مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا،مدرسے کے معلم ملزم عمران نے کم سن طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پرڈنڈے سے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کا سر پھٹ گیا،پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عثمان کے سر اور ماتھے پر گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا،دوسری جانب پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی