لاہورکے جنرل اسپتال میں خواتین ڈاکٹرزکے ہاسٹلز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔خواتین ہاسٹلز کے کمرے پانی میں ڈوب گئے ۔ جنرل اسپتال کے خواتین ہاسٹلز کا فرنیچرسمیت دیگر الیکٹرانک سامان خراب ہوگیا۔ خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشی پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،پانی نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی گئی ہے،پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ ایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم کا کہنا ہے کہ اسپتال کی عقبی دیوار محلے داروں نے گرا دی،100 فٹ سے زائد دیوار گرنے سے آبادی کا پانی اسپتال میں داخل ہوا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے ملازمین کام کر رہے ہیں،دیوارگرانے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی