لاہور کے علاقے گلبرگ میں کاٹن کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں کاٹن کے گودام میں لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گلبرک ٹو میں واقعہ کاٹن کے گودام میں لگی، آگ لگنے کی حتمی وجوہات اب تک سامنے نہ آسکیں، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ آگ کے شعلے دیکھتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر ریکسیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے آگ بھجانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے اور اس میں جو نقصان ہوا ہے اس کا اندازہ بھی لگایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی