اکتوبر کے مہینے سے لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ کا اعلان کردیا گیا ۔حکام کے مطابق سردیوں کی آمد کے پیش نظر حکام نے سرکاری اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا۔لاہورشہر میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی تعداد تقریبا 1300 کے قریب ہے، اس سے پہلے ستمبر میں سرکاری اسکولوں کو سنگ شفٹ میں چلایا جارہا تھا۔ گزشتہ ماہ سرکاری اسکولو میں پڑھائی کا آغاز صبح 8 بجے ہوتا تھا جبکہ چھٹی کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا تھا۔سرکاری اسکول کے حکام نے اس اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ میں 15 منٹ کا اضافہ کردیا ہے۔یکم اکتوبر سے سرکاری اسکول پیر تا جمعرات 8 کے بجائے صبح 7:45 پر کھلیں گے جبکہ چھٹی کی ٹائمنگ وہی 1:30 ہوگی جبکہ جمعہ والے دن سرکاری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی