i پاکستان

لاہورہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم، فوری رہا کرنے کا حکمتازترین

November 15, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاپر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی قانونی حیثیت نہیں۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی