لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیااور درخواست آج (جمعہ کو) سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازرضوی نے بشری بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی،وکیل بشری بی بی نے کہاکہ رجسٹرارآفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے،بشری بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے نے بدتمیزی کی،اعتراض عائد کیا گیا درخواست راولپنڈی بنچ کے سامنے دائر کی جائے،چاہتے ہیں آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور لیڈی پولیس کیخلاف ایکشن لیں، عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا،عدالت نے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی