لاہور پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ پکڑ لیا۔اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ نواب ٹائون لاہور سے پکڑا گیا، ملزمان سے موبائل فونز، اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ۔دو رکنی گروہ نواب ٹائون اور صدر میں وارداتیں کرتا تھا۔ اے ٹی ایم سے رقم لیکرجا نے والوں کو لوٹنے کی فوٹیجز بھی سامنے آئیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی