پاکستان ریلوے کی جانب سے تیز رو میں لگائی گئی ڈائننگ کار پٹڑی سے اتر گئی' افسران اور عملہ ٹریک بحال کرنے میں جت گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی تیز رو ایکسپریس میں عوام کی سہولت کیلئے ڈائننگ کار کا اضافہ کیا گیا تھا منگل کے روز جب ڈبوںکو واشنگ لائن میں لے جایا جارہا تھا تو ڈائننگ کار پٹڑی سے اتر گئی جس پر ریلوے افسران اور عملہ فوری طور پر ڈائننگ کار کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے مصروف عمل رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی