i پاکستان

لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئیتازترین

September 25, 2024

لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ڈومیلی جنکشن پر بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ گزشتہ رات لاہور سے جانے والی ٹرین اسلام آباد ایکسپریس کے ٹرسٹ بار ہینگر اور بریک بلاک گر جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آنے لگا تھا تاہم گوجر خان کے قریب ڈومیلی جنکشن پر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل انجینیئر کی غفلت اور لاپرواہی سے 1200 مسافر بڑے حادثہ کا شکار ہونے لگے تھے۔ اسلام آباد ایکسپریس ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ مسافروں کے مطابق ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں لائٹس اور پنکھے بھی غائب ہوتے ہیں، اگر ریلوے حکام نے ٹرینوں کے نظام کو بہتر نہ کیا تو ٹرینیں حادثات کا شکار ہوتی رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی