i پاکستان

لاہور، پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 6مئی تک ملتویتازترین

May 02, 2024

لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر نواز کے تبادلے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی جو فوری بعد عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک رپورٹ طلب کی تھی۔یاد رہے کہ 25اپریل کو پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر پولیس کا یونیفارم پہنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی