لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان کی تمام پراپرٹیز بھی 90 دن کے لیے منجمد کر دی گئیں۔پرویز الہی، مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایف آئی اے کی ملزمان مونس الہی اور ضیغم عباس کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی درخواست منظور کر لی۔اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔اس کے بعد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے 3 نومبر کو مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تحریری حکم میں عدالت نے لکھا کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوا مونس الہی کی گرفتاری کے لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی