لاہورکے علاقے نو لکھا میں نجی ہوٹل کے کمرے سے باپ اور کمسن بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا تاہم کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے میں داخل ہوئے تو بچہ مردہ حالت میں تھا جبکہ دانش کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی