i پاکستان

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجریتازترین

September 24, 2024

جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی کے معدے سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیئر کِلپ نکال لیا۔اینڈوسکوپی کا پروسیجر ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز اور نرسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیاب پروسیجر کر کے ڈاکٹرز نے ننھی بچی مومنہ فیصل کی جان بچا لی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ والدین نو عمر بچوں کو کھیلنے کے لیے چھوٹی اور تیز دھار اشیا ہرگز نہ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی