i پاکستان

لاہور میں دوست سے مذاق میں گولی چلنے سے دوست ہلاک،گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیاتازترین

December 27, 2022

ستوکتلہ کے علاقے میں دوست کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 17 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا۔ دو دوست اسلحے کے ساتھ کھیل رہے تھے اور مذاق کررہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو کاشت کو لگی۔ گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی