i پاکستان

لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگاتازترین

April 17, 2024

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔ سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈان ہوگا، لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، جو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی