i پاکستان

لاہور میں 18سالہ نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتلتازترین

November 22, 2022

گرین ٹاون کے علاقے میں 18سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 18سالہ نوجوان کی شناخت صارم کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش آغاز کر دیا، ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر لگ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی