i پاکستان

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلی نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لیتازترین

December 07, 2022

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے افسروں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی پنجاب سے آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی منصوبہ میں معاونت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے لئے 70 ملین روپے فراہم کرے گی، وزیر اعلی پرویز الہی نے منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی