i پاکستان

لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

January 07, 2026

لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینال کو تجارتی استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہا متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔دائر درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے، کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک حکم امتناع جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی