i پاکستان

لاہور کے میو اسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتارتازترین

August 22, 2024

لاہور میں گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے کارروائی کرتے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر کا لباس پہن کر اسپتال میں گھوم رہا تھا، مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی جس پر ملزم نے جعلی ڈگری پیش کی۔دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور ڈاکٹر نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔انچارج چوکی میو اسپتال کے مطابق ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی